تکبیر تحریمہ کہنے کے بعد کتنی دیر قیام ضروری ہے؟

May 28, 2021

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:۔امام صاحب رکوع یا سجدے میں ہوں اور ہمیں خدشہ ہو کہ امام صاحب رکوع سے سر اٹھالیں گے اور ہماری رکعت نکل جائے گی تو ہم تکبیر تحریمہ کہنے کے بعد کتنی دیر قیام کریں اور پھر رکوع میں شامل ہوں؟

جواب:۔ حالت قیام میں تکبیر تحریمہ کہہ لیں اور اس کے فوراً بعد دوسری تکبیر کہہ کر رکوع میں شامل ہوجائیں ۔غرض قیام کی حالت میں تکبیر تحریمہ کہہ لینا کافی ہے۔

اپنے دینی اور شرعی مسائل کے حل کے لیے ای میل کریں۔

masailjanggroup.com.pk