تعمیراتی آٹومیشن میں کیمرہ نیٹ ورکس کا کردار

May 30, 2021

وقت کے ساتھ ساتھ آٹومیشن نے تعمیراتی صنعت کے کام میں کافی تبدیلیاں رونما کی ہیں۔ اب، نئی ٹیکنالوجی جیسے کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس(AI) سے چلنے والی مشینیں اور سسٹم آٹومیشن کمپیوٹر سائنس میں پیشرفت سے فائدہ اٹھا کر تعمیر میں مزید انقلاب لانے کے لیے تیار ہے۔

تعمیراتی صنعت میں جہاں مختلف ٹیکنالوجیز استعمال کی جارہی ہیں، وہیں کیمروں کا استعمال بھی بڑھ گیا ہے۔ کیمروں کی درست ترتیب (کانفیگریشن) کے ساتھ یہ ممکن ہے کہ جدید تعمیراتی نظام کی مدد سے کچھ خاص تعمیراتی عملوں کو خود کار طریقے سے تیار کیا جائے، جس میں فی الحال انسانوں کی ضرورت ہے۔

آٹومیشن کیسے تعمیرات بہتر کرتی ہے؟

تعمیراتی صنعت تیزی سے ترقی کر رہی ہے، تاہم بہت سی کمپنیوں کو ہنرمند مزدوروں کی تلاش اور خدمات لینے، کمزور پیداواری نمو اور مٹیریل اور دیگر وسائل کے ضیاع کے حوالے سے دشواریوں کا سامنا ہے۔ تعمیراتی صنعت میں موجود ان چیلنجوں سے نمٹنے میںمدد حاصل کرنے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی جیسے کہ ایڈوانس آٹومیشن سلوشن اپنانے پر کثرت سے بحث کی جاتی ہے۔

تعمیراتی صنعت دنیا بھر میں کم سے کم ڈیجیٹلائزڈ شعبوں میں سے ایک ہے جبکہ پیداوری فوائد بھی روایتی طور پر دوسرے شعبوں سے کم ہیں۔ کچھ مارکیٹوں میں، 1990ء کی دہائی سے اس شعبے کی پیداواری صلاحیت میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ نئی ٹیکنالوجی اور پروسیس جیسے کہ کیمرہ نیٹ ورکس اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس سسٹم، جو حقیقی وقت کی تصاویر سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں ، اس صورتحال کو تبدیل کرسکتے ہیں۔

تعمیراتی آٹومیشن میں کیمروں کا استعمال

کچھ مختلف طریقے ہیں جن سے کیمرہ نیٹ ورکس کے ذریعے آٹومیشن پر عمل کرنے اور تعمیراتی کمپنیوں کو معلومات فراہم کرنے کے لیے استعمال ہوسکتے ہیں۔ کیمرہ نیٹ ورک ایسی تصاویر مہیا کرسکتے ہیں، جن کا استعمال اے آئی سسٹم خود بخود پی پی ای کمپلائنس کو مانیٹر کرنے کے لیے کرسکتا ہے۔ اس طرح دیکھا جاسکتا ہے کہ کیا تعمیراتی سائٹ پر موجود ملازمین نے مناسب حفاظتی سازوسامان جیسے ٹوپیاں، جیکٹ، دستانے اور جوتے پہن رکھا ہے کہ نہیں۔

اسی طرح کا سسٹم تعمیراتی سائٹ کے اطراف اور اندر رسائی کے مقامات کی نگرانی کے لیے بھی کا استعمال کیا جاسکتا ہے، جس کے ذریعے غیر مجاز رسائی کو روکنے میں مدد لی جاسکتی ہے، یہاں تک کہ ان جگہوں پر عملہ بھی دستیاب نہ ہو۔ کیمروں اور سسٹمز کے صحیح امتزاج کے ساتھ کمپنیاں تعمیراتی سائٹ کی رپورٹنگ کے بہت سے پہلوؤں کو بھی خودکار کرسکتی ہیں۔

کچھ سسٹمز تعمیراتی مواد کی مقدار پر نگاہ رکھتے ہیں اور ان میں کمی آنے کی صورت میں سپروائزرز کو متنبہ کرسکتے ہیں۔ اس طرح سپروائزرز وقتاً فوقتاً تعمیراتی مواد کے استعمال کا جائزہ لے سکتے ہیں اور بہتر طور پر اندازہ لگاسکتے ہیں کہ کب دوبارہ اسٹاکس حاصل کرنے کی ضرورت ہوگی۔ اس طرح یہ یقینی بنایا جاسکتا ہے کہ کبھی بھی اسٹاکس کی قلت نہ ہو، جس سے تعمیراتی سائٹس پر غیر ضروری طور پر کام میں رکاوٹ سے بچنے میں مدد مل سکتی ہے۔ ایسی ہی مٹیریل کی شناخت والی ٹیکنالوجی تعمیراتی پیشرفت پر نظر رکھنے کے لیے استعمال کی جاسکتی ہے۔

دوسرے سسٹم سامان کے مقام اور اسٹیٹس سے باخبر رکھ سکتے ہیں یا پھر بصری کارکردگی اور مینٹیننس کو دیکھنے کے لیے استعمال ہوسکتے ہیں۔ اس مقصد کو انجام دینے کے لیے ملازمین کی ضرورت نہیں پڑتی جبکہ ڈھانچے یا آلات کی نگرانی کے لیے درکار وقت میںبھی کمی آتی ہے۔ ایسے سسٹمز خاص طور پر بڑی تعمیراتی سائٹس پر مددگار ثابت ہوتے ہیں، جہاں مٹیریل فاصلے پر موجود ہوں کیونکہ ان کے معائنہ کے لیے درکار وقت میں اضافہ ہوتا ہے۔

کیمرہ نیٹ ورکس تعمیراتی کمپنیوں کو کام کے دورانیے کی پیمائش کرنے میں بھی مدد کرسکتے ہیں۔ یہ سپروائزر اور سائٹ منیجرز کو ایسی معلومات فراہم کرتے ہیں جن سے وہ اندازہ لگاسکتے ہیں کہ کون سا تعمیراتی عمل سب سے زیادہ یا سب سے کم موثر ہے، ساتھ ہی وہ زیادہ درست طریقے سے پیش گوئی کرنے کے قابل ہوتے ہیں کہ کوئی بھی اٹھایا گیا قدم تعمیراتی عمل کے میں کتنا وقت لے گا۔ یہ کسی بھی منصوبے کے مکمل ہونے کی مدت کے ممکنہ تخمینہ کو یقینی بناتا ہے۔ ڈرون یا کیمرہ نیٹ ورک دور دراز علاقے میں موجود تعمیراتی سائٹ یا عمارت کا معائنہ کرنے، نقصانات یا ساختی امور کے لیے ڈھانچے یا سازوسامان کی جانچ پڑتال کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے کیا جاسکتا ہے۔

نئی ٹیکنالوجیز اور آٹومیشن سلوشن کے باوجود تعمیراتی عمل میں ان سسٹمز کا نفاذ دیگر صنعتوں کے مقابلے میں کم ہے۔ موجودہ ٹیکنالوجی کی نئی ایپلی کیشنز جلد ہی اسے تبدیل کر سکتی ہیں۔ کیمرہ نیٹ ورکس اور مشین ویژن تعمیر کو خود کار طریقے سے مزید کام کرسکتے ہیں۔ کیمرہ نیٹ ورکس کا جب درست آٹومیشن ٹولز کے ساتھ جوڑ بنایا جاتا ہے تو انہیں بہت ساری تعمیراتی سائٹس پر ایسے کاموں کے لیے خود کار طریقے سے استعمال کیا جاسکتا ہے جو فی الحال انسانوں کے ذریعہ انجام دیئے جاتے ہیں۔ سائٹ تک رسائی کے مقامات کی نگرانی اور پی پی ای کمپلائنس کو یقینی بنانے سے لے کر، سائٹ پر موجود مٹیریل کے مشاہدے تک، تعمیراتی صنعت کے پاس مستقبل کو گلے لگانے کی بہت سی وجوہات ہیں۔