کراچی، مختلف علاقوں میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری

June 01, 2021

کراچی کے مختلف علاقوں میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

ملیر ماڈل کالونی، انڈس ٹاؤن، مہران ٹاؤن، کوثر ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن، چشتی نگر، ناگن چورنگی، یوپی سوسائٹی اور اسکیم 33 سمیت متعدد علاقوں کی بجلی غائب ہے۔

سخت گرمی اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث شہری پریشانی سے دوچار ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی میں طویل اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ پر گزشتہ روز گورنر سندھ عمران اسماعیل نے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کے۔الیکٹرک مونس علوی کو طلب کیا تھا۔

ترجمان گورنر سندھ کے مطابق اس موقع پر گورنر سندھ نے ہدایت کی کہ کراچی میں جاری لوڈشیڈنگ کے معاملات کو ذاتی طور پر دیکھیں اور شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے۔