سابقہ ادوار میں وسائل سے مالامال صوبے کو اجاڑا گیا، فردوس عاشق اعوان

June 01, 2021

معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ سابقہ ادوار میں وسائل سے مالامال صوبے کو اجاڑا گیا جس کا مقصد چند حواریوں کو فوائد منتقل کرنا تھا۔

فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ لاکھوں نوجوانوں کو روزگار فراہمی کے عملی اقدامات کیے ہیں، وزیراعظم نے دنیا کی جدید ترین ترقی کو رول ماڈل بنایا۔

فردوس عاشق اعوان نے گزشتہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور آئسولیٹ ہوگیا تھا اور ارد گرد کے اضلاع معاشی طور پر پیچھے رہ گئے، ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کی بجائے قوم کے وسائل چند مخصوص پراجیکٹس کی نذر ہوئے،ماضی میں قومی وسائل چند مخصوص افراد میں بانٹے جاتے رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہلاہور شہر کی شریانیں بلاک کر دی گئی تھیں، روڈ میپ کرپشن کے ساتھ جوڑ دیا گیا تھا، ہمیں اس گٹھ جوڑ سے پاکستان کو باہر نکالنے میں 3سال لگے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی محنت کے ثمرات قوم کے سامنے آ رہے ہیں۔