سندھ، پانی کی قلت اور منہگائی کیخلاف پیپلز پارٹی کا احتجاج

June 03, 2021


صوبہ سندھ کے شہر کندھکوٹ میں سندھ میں پانی کی قلت اور منہگائی کے خلاف پیپلزپارٹی کی جانب سے احتجاج کیا جا رہا ہے۔

کندھکوٹ کے ضلعی صدر گل محمد جکھرانی کی قیادت میں منہگائی اور پانی کی قلت کے خلافریلی نکالی گئی۔

ریلی میں شریک مظاہرین کا کہنا ہے کہ سندھ کا پانی بند کر کے وفاق سندھ سے ناروا سلوک کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی نےسندھ میں پانی کی شدید قلت کیخلاف 3جون سے 15جون تک مختلف شہروں میں احتجاج کرنے کا اعلان کیا تھا۔

دریائے سندھ میں پانی کی قلت بڑھنے لگی،دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں نمایاں کمی اور زرعی پانی کی قلت نے مختلف فصلوں کی کاشت اور پیداوار کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔