بیرون ملک رہائش پذیر شخص اہل وعیال کا فطرانہ کس قیمت سے ادا کرے؟

June 04, 2021

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال :۔اگر کوئی شخص دبئی میں ہو اور اس کے نابالغ بچے پاکستان میں ہوں تو فطرانہ میں نابالغ بچوں کےلیے درہم کا حساب لگایا جائے گا،جو آج کل تقریباً 30درہم ہے یا پاکستان کے حساب سے جوآج کل 30روپے ہے؟

جواب:۔صدقۂ فطر کی مقدار گندم کے حساب سے پونے دو کلو گندم ہے اور کھجور، جو اور کشمش کے حساب سے ساڑھے تین کلو کھجور، جَو اور کشمش ہے، چاہےکہیں بھی ادا کیا جائے، اور اگر قیمت ادا کرنی ہے تو جہاں ادائیگی کرنے والا موجود ہے ،وہاں کا اعتبار ہوگا،مثلًا اگر کوئی شخص باہر کے کسی ملک میں مقیم ہو اور عید الفطر بھی وہیں گزارے تو اس پر اپنا اور اپنے نابالغ بچوں کا صدقہ فطر اسی ملک کے نرخ کے حساب سے دینا لازم ہوگا، جس ملک میں عید الفطر والے دن مقیم ہوگا، خواہ وہ یہ قیمت اسی ملک میں ادا کرے یا اس کی اجازت سے اس کے آبائی ملک (مثلًا پاکستان) میں ادا کی جائے۔لہٰذا اگر مذکورہ شخص دبئی میں مقیم ہے تو وہ اپنی نابالغ اولاد کا صدقہ فطر دبئی کی قیمت کے حساب سے ادا کرے گا۔

اپنے دینی اور شرعی مسائل کے حل کے لیے ای میل کریں۔

masailjanggroup.com.pk