ریونیو وصولیوں میں ہر سال 20 فیصد اضافہ کریں گے، وزیر خزانہ

June 03, 2021


وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ ریونیو وصولیوں میں ہر سال 20 فی صد اضافہ کریں گے، 2023 تک ٹیکس وصولیاں 7 ہزار ارب روپے تک بڑھائی جائیں گی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران شوکت ترین نے کہا کہ ایف بی آر کی جانب سے ڈرانے دھمکانے کا سلسلہ بند کیا جائے گا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ ملکی معیشت میں بہتری آرہی ہے، اس سال چار سے ساڑھے چار فیصد پر گروتھ کریں گے جو 2023 میں چھ فی صد ہو گی۔