ارمینا خان کا صحت کے حوالے سے مفید مشورہ

June 05, 2021

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ارمینا خان نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو صحت کے حوالے سے مفید مشورہ دیا ہے۔

اداکارہ ارمینا خان نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ایک تصویر اور مختصر سی ویڈیو شیئر کی ہے، ویڈیو سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اداکارہ ایک ریستوران میں اکیلے بیٹھی ہیں جبکہ تصویر میں ایک کپ کافی میز پر رکھی نظر آرہی ہے۔

ارمینا خان نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ ’کچھ وقت خود کے ساتھ گزارنا بھی بہت اچھا ہوتا ہے اور یہ صحت کے لیے بھی اچھا ہے۔‘

اداکارہ کے صحت کے حوالے سےدیے گئے اس مفید مشورے کو سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند بھی کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ارمینا خان اکثر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر مختلف موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کرتی رہتی ہیں اور اپنے مداحوں کے ساتھ ہمیشہ رابطے میں رہتی ہیں۔