سندھ: تمام نجی و سرکاری جامعات پیر 7 جون سے کھولنے کے احکامات جاری

June 06, 2021

سندھ کی تمام نجی و سرکاری جامعات پیر 7 جون سے کھولنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

سیکریٹری بورڈز و جامعات ڈاکٹر قاضی شاہد پرویز نے جنگ کو بتایا کہ تمام وائس چانسلرز کو مکمل ایس او پیز کے ساتھ 7 جون سے جامعات کھولنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ تمام شیوخ الجامعہ سے کہا گیا ہے کہ وہ دو ہفتوں کے اندر کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین تمام اساتذہ اور عملے کو لگا کر محکمہ بورڈز و جامعات کو رپورٹ کریں۔