طالبان کا غیر ملکی افواج کیساتھ کام کرنے والے افغانوں کیلئے عام معافی کا اعلان

June 08, 2021

کراچی (نیوز ڈیسک) طالبان نے غیر ملکی افواج کیساتھ کام کرنے والے افغانوں کیلئے عام معافی کا اعلان کردیا ہے ۔ افغان طالبان کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چونکہ گذشتہ 20 سالہ جارحیت کے دوران بڑی تعداد میں افغان دھوکہ میں پڑ گئے اور بیرونی افواج کیساتھ مترجم، محافظ وغیرہ کے طور پر وقت گزارا، اب بیرونی افواج افغانستان سے انخلا کررہا ہے، انہی افراد کو خوف ہے اور ملک سے فرار ہونا چاہتے ہیں، طالبان نے غیر ملکی افواج کیساتھ کام کرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ماضی کے اپنے اقدامات پر شرمندہ ہوں ،اپنی اپنی فیلڈ میں اپنے ملک کی خدمت کریں،انہیں ہم سے کوئی خطرہ نہیں۔