افغانستان، بارودی سرنگیں صاف کرنے والی غیر ملکی این جی او کے 10 رضا کار قتل

June 10, 2021

کابل (اے ایف پی /جنگ نیوز)افغانستان کے صوبے بغلان میں نامعلوم افراد نے بارودی سرنگوں کا خاتمہ کرنے والی بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیم کے 10رضا کاروں کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔افغان صدر اشرف غنی نے بھی حملے کی مذمت کی ہے۔اشرف غنی کا کہنا تھا کہ طالبان صرف بارودی سرنگیں ناکارہ بنانے والوں کو نشانہ نہیں بنا رہے بلکہ وہ امدادی اداروں، تعلیمی اداروں، مساجد، اساتذہ، طلبہ سب کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ یہ سب انسانیت کے خلاف جرم ہے۔دوسری جانب طالبان کے ترجمان ذبیح المجاہد نے اس حملے میں طالبان کے ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔