فرانسیسی صدر کے منہ پر تھپڑ مارنے والا کون؟ شناخت ہوگئی

June 10, 2021

پیرس(جنگ نیوز )متنازع بیانات کے باعث شہرت رکھنے والے فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کے منہ پر زوردار تھپڑ رسید کرنے والے نوجوان کی شناخت ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا نےتفتیشی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ تھپڑ مارنے والا شخص 28 سالہ ڈامین تاریل ہے جو قرون وسطی کے دور کی تلوار بازی کا مداح ہے اور اس حوالے سے ایک کلب بھی چلاتا ہے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ تلوار چلانے کی تربیت دینے والے کلب کے مالک ڈامین تاریل کا مجرمانہ ریکارڈ موجود نہیں ہے۔ ڈامین نے تھپڑ رسید کرتے ہوئے میکرون کی پالیسیوں کے خلاف نعرے بازی کی تھی۔