چینی بی آر آئی منصوبے کا متبادل امریکا نے بلیو ڈاٹ منصوبے پر عمل درآمد کی تیاری شروع کردی

June 10, 2021

کراچی (نیوزڈیسک) چینی بی آر آئی منصوبے کے متبادل کے طور پر امریکا نے بلیو ڈاٹ منصوبے پر عمل درآمد کی تیاری شروع کردی ہے۔ بی ڈی این منصوبے کا بنیادی مقصد جی۔10 کا قیام ہے۔ منصوبے میں 120 کھرب ڈالرز کی سرمایہ کاری ہوگی، جب کہ آسٹریلیا ، بھارت اور جنوبی کوریا بھی منصوبے کا حصہ ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق، چین کے بیلٹ اینڈ روڈ (بی آر آئی) منصوبے کے متبادل کے طور پر امریکا نے بلیو ڈاٹ منصوبے پر عمل درآمد کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔