احسن اقبال کی 23 سال پُرانی تصویر وائرل

June 10, 2021

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال کی گوادر کے ساحل پر لی گئی 23 سال پُرانی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

احسن اقبال نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ماضی کی ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ گوادر کے ساحل پر موجود ہیں اور صحافی کو انٹرویو دہے رہے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بتایا کہ ’یہ تاریخی تصویر سال 1998-99 میں گوادر کی ساحل پہ لی گئی تھی۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’میں نے اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر انجئینرز کی ٹیم، وزیر مواصلات نادر پرویز اور وزیر اعلیٰ جان جمالی کے ہمراہ کراچی سے گوادر تک مکران ساحلی شاہراہ کی تعمیر کے روٹ کے انتخاب لیے کچے ٹریک پر گوادر کا سفر کیا تھا۔‘

احسن اقبال کی اس تصویر کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور اب 6 ہزار سے زائد صارفین یہ ٹوئٹ لائک کرچکے ہیں جبکہ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔