گوجرانوالہ میں شدید گرمی، ٹریفک پولیس نے سبیلیں لگا دیں

June 10, 2021

صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں گرمی کی شدت کے پیشِ نظر ٹریفک پولیس نے عوام کی خدمت کے لیے ٹریفک سگنلز پر شربت کی سبیلیں لگا دیں جس کے بعد چالان کے ساتھ ٹریفک پولیس اہلکار شہریوں کو ٹھنڈا اور میٹھا شربت بھی پلائیں گے۔

اس حوالے سےچیف ٹریفک پولیس آفیسر نے کہا کہ گرمی میں اہلکاروں نے دوران ڈیوٹی شربت کی سہولت کا کہا تھا۔

چیف ٹریفک پولیس آفیسر نے کہا کہ ہم نے مخیرحضرات کے تعاون سے اہلکاروں اور شہریوں کو شربت پلانے کا فیصلہ کیا۔

دوسری جانب گوجرانوالہ شہر میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

گوجرانوالہ میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ شہروں میں 6 اور دیہاتی علاقوں میں 8 گھنٹے ہے۔