حوثیوں کا صنعا پر بمباری کا الزام بے بنیاد ہے، عرب اتحاد

June 10, 2021

عرب عسکری اتحاد نے حوثی باغیوں کی جانب سےصنعا پر بمباری کے الزام کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

عرب عسکری اتحاد کے ترجمان نے کہا ہے کہ چند روز سے یمنی دارالحکومت صنعا سمیت کسی بھی شہر پر بمباری نہیں کی۔

ریاض سے جاری اپنے بیان میں میجر جنرل ترکی المالکی نے کہا کہ حوثی باغیوں کی جانب سےصنعا پر بمباری کا الزام بے بنیاد ہے۔