اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں 3 فلسطینیوں کو شہید کردیا

June 11, 2021

مقبوضہ بیت المقدس (جنگ نیوز )اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مغربی کنارے کے قصبے جینن میں گرفتاریوں کیلئے کارروائیوں کے دوران فائرنگ کرکے 3 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے اس تعاون پر مغربی کنارے میں فلسطینیوں میں بے چینی اور غصے میں اضافہ ہوگیا ۔فلسطینی صدر محمود عباس کے ترجمان نبیل ابو ردینہ نے واقعے کو اسرائیل کا بدترین ظلم قرار دیتے ہوئے مذمت کی۔