بھارت، دولہا کے گٹکا کھانے پر دلہن کا شادی سے انکار

June 11, 2021

نئی دہلی (جنگ نیوز )بھارت میں پیش آنے والے ایک منفرد واقعے میں دلہن نے ʼدولہا کے گٹکا کھانے کی عادت پر شادی سے انکار کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ عجیب و غریب واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے ایک گاؤں میں پیش آیا۔

اس حوالے سے منیار پولیس اسٹیشن کے عہدیدار شیلیندرا سنگھ نے بتایا کہ مشرالی گاؤں سے تعلق رکھنے والی دلہن کی شادی 5 جون کو کھیجوری گاؤں سے تعلق رکھنے والے شخص سے ہونی تھی۔

تاہم جب دلہا شادی کی تقریب میں پہنچا تو دلہن نے دیکھا کہ وہ گٹکا کھارہا تھا جس کے بعد دلہن نے شادی سے انکار کردیا اور شادی کی تقریب منسوخ کردی گئی۔