سینیٹ میں آج فنانس بل کی کاپی پیش کی جائیگی

June 11, 2021

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) سینیٹ میں بھی آج فنانس بل 2021کی کاپی پیش کی جائیگی، ایوان بالا کا اجلاس چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی زیر صدارت(آج) جمعہ کو شام 6بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ہو گا جس میں وزیرخزانہ شوکت فیاض احمد ترین قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرنے کے بعد سینٹ میں فنانس بل 2021کی کاپی پیش کرینگے۔