آئی جی اسلام آباد کا سائل بن کرمختلف تھانوں کا دورہ

June 11, 2021

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان اور ڈی آئی جی آپریشنز افضا ل احمد کو ثر سادہ کپڑوں میں سائل بن کرتھانہ کراچی کمپنی،رمنا،سبزی منڈی،انڈسٹریل ایریااور کھنہ پہنچ گئے۔عام سائل بن کر جانے کا مقصدڈیوٹی آفیسر،پولیس گائیڈ ز،فرنٹ ڈیسک کے عملے کے رویے اور ان کے کام کا جائزہ لینا تھا۔آئی جی اسلام آباد نے تھانہ سبزی منڈی،انڈسٹریل ایریاکی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ڈیوٹی پر موجود عملے کو تعریفی سرٹیفیکیٹ اور نقد انعامات دینے کا اعلان کیاجبکہ ڈی آئی جی آپریشنز کو ناقص کارکردگی پر ایس ڈی پی او رمنا اور مارگلہ اور ایس ایچ اوتھانہ رمنا اختر زمان کے خلاف محکمانہ کارروائی کے احکامات جاری کئے ۔ ڈیوٹی آفیسرز کراچی کمپنی سب انسپکٹر افتخار اورتھانہ کھنہ کے فرنٹ ڈیسک پر موجودہیڈ کانسٹیبل شہبازکو معطل کرنے کی ہدایات دی گئیں ۔