سات مسروقہ گاڑیاں،4 موٹر سائیکل برآمد، 9 افراد گرفتار

June 11, 2021

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) اسلام آباد اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل پولیس نے کار و موٹر سائیکل چوری میں ملوث بین الصوبائی گینگزکےملزمان اور چوری کی گا ڑیاں خریدنے والے تین افرادگرفتار کر کے 7گا ڑ یاں اور چار موٹر سائیکل برآمد کر لئے۔ ملزمان میں کا مر ان کشمیر ی (کار رسیور)، سکندر حیات (کار رسیور)کے علاوہ زاہد اقبال (کار رسیور)،محمد اقبال،صابر حسین ، الیاس ، محمد ندیم ، محمد حسن عرف ثمری ، شہباز شامل ہیں ۔