لکھو ڈیر ،سسرالیوں نے تشدد کر کے18 سالہ بہو کوقتل کردیا

June 11, 2021

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے) باٹا پور کے علاقےلکھو ڈیر میں سسرالیوں نے 18سالہ زینب کو تشدد کا نشانہ بنا کر موت کی نیند سلا دیا ۔ لڑکی کی والد کا کہنا ہے کہ میں نے اپنی بیٹی کی شادی بھائی کے گھر کی تھی ۔ ملزم غلام عباس اور اس کی والدہ شدید تشدد کرتے تھے، گزشتہ روز ملزمان نے رسیوں سے باندھ کر زنیب کو تشدد کا نشانہ بنایا جس سے اسکی موت واقع ہو گئی ۔ لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ۔ پولیس نے شوہر غلام عباس اور ساس شکیلہ بی بی کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے۔