نشتر ہسپتال کے وارڈ نمبر26 میں شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی

June 11, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر ہسپتال کے وارڈ نمبر26 میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی، وارڈ میں دھواں بھر گیا تاہم مریضوں کو فوری طور پر وارڈ نمبر27 میں شفٹ کر دیا گیا، واقعےکی اطلاع پر ریسکیو 1122 نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر امدادی سرگرمیاں کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔