6لاکھ 88 ہزار بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلا دئیے گئے

June 11, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) ضلع ملتان میں پولیو کے خلاف مہم کے پہلے تین ایام میں 6لاکھ 88 ہزار892 بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلا دئیے گئے ہیں، مہم کے دوران 64 ہزار بچے گھروں پر موجود نہیں تھے۔ پانچ روزہ پولیو مہم کے دوران بقیہ دو دن بطور کیچ اپ ڈے مہم جاری رہے گی اور مہم کے دوران گھروں پر موجود نہ ہونے والے بچوں کو دوبارہ وزٹ کرکے پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔