حدیقہ جبین ایڈووکیٹ مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ ویمن ملتان کی صدر نامزد

June 11, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر)سابق ایم این اے شیخ طارق رشید نے حدیقہ جبین ایڈووکیٹ کو ایک تقریب میں مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ وویمن ضلع ملتان کی صدر کا نوٹیفکیشن دیا ۔ اس موقع پر ملک رمضان اعوان اور ڈاکٹر عائشہ عبداللہ بھی ہمراہ تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے ارکانِ اسمبلی ہمارے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ ہم جب چاہیں حکومت گرا سکتے ہیں مگر ہم ان کو پورا ٹائم دیں گے۔