کینیڈا میں مسلم خاندان کیسا تھ واقع دہشت گردی ہے دردانہ صدیقی

June 11, 2021

پشاور (لیڈی رپورٹر)سیکریٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان دردانہ صدیقی اور ناظمہ صوبہ خیبر پختون خوا بلقیس مراد نے کینیڈا میں مسلم خاندان کے ساتھ پیش آئے والے سفاکانہ واقعے کو کھلی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈین شخص نے معصوم عورتوں بچوں کو ٹرک تلے روند کر ثابت کیا کہ مغرب بظاہر جتنا مہذب نظر آتا ہے، حقیقت اس کے برعکس ہے، مسلمانوں سے تعصب اور اسلاموفوبیا کا شکار دہشت گرد نے مغرب میں پروان چڑھنے والی اسلام اور مسلم دشمنی کو پوری طرح عیاں کردیا ہے، اس واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کینیڈین حکومت سے سفاک دہشت گرد پر عبرتناک سزا کا مطالبہ کیا جبکہ شہید ہونے والے خاندان سے مکمل اظہار یکجہتی کا اعلان کیا ہے۔