محکمہ صحت کے 9 منسٹریل اہلکاروں کے تبادلے

June 11, 2021

پشاور(خصوصی نامہ نگار )محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں تعینات 9 منسٹریل اہلکاروں کے تبادلے و تعیناتی کے احکامات جاری کر دیئے۔ اعلامیہ کے مطابق آفس اسسٹنٹ شاہجہاں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال چارسدہ سے سرحد ہسپتال برائے ذہنی امراض پشاور، آفس اسسٹنٹ سردار شاہ کو سرحد ہسپتال برائے ذہنی امراض سے ڈی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ، سینئر کلرک شیر اکبر کو ڈی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس مردان، جونیئر کلرک واجد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شبقدر، وارڈ اردلی قمر کو ڈی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ سے سے ٹی ایچ کیو ہسپتال شبقدر، وارڈ اردلی عدنان کو ٹی ایچ کیو ہسپتال شبقدر سے ڈی ایچ کیو چارسدہ، وارڈ اردلی توحید کو ڈی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ سے ٹی ایچ کیو شبقدر، وارڈ اردلی انتخاب کو ٹی ایچ کیوہسپتال تنگی سے ڈی ایچ کیو چارسدہ تبدیل کیا گیا ہے۔