ہمارا ٹارگٹ ٹورنامنٹ جیتنا ہے ،ٹم ڈیوڈ

June 11, 2021

پی ایس ایل کی ٹیم لاہور قلندرز میں شامل ٹم ڈیوڈ کا کہنا ہے کہ ہمارا ٹارگٹ صرف یہی ہے کہ ہمیں ٹورنامنٹ جیتنا ہے۔

ٹم ڈیوڈ نے کہا کہ پشاور زلمی کے خلاف میچ میں کامیابی حاصل کر کے اچھا لگ رہا ہے ، چھکے لگا کر اچھا لگا، آخر میں مزید چھکے لگانا چاہتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ محمد حفیظ اور فخر زمان کے ساتھ بھی پارٹنر شپ کرنا چاہتاہوں۔

ٹم ڈیوڈ نے یہ بھی کہا کہ راشد خان کا میچ میں پانچ وکٹ لینا شاندار رہا۔