سیکورٹی پیشکش مسترد، طالبان کا ترک فوجوں کو بھی افغانستان سے نکلنے کا انتباہ

June 12, 2021

دوحا (جنگ نیوز )افغان طالبان نے ترکی کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیسے دیگر غیر ملکی افواج 29 فروری 2020 کے معاہدے کے تحت نکل رہی ہیں اسی طرح ترکی بھی نیٹو رکن کی حیثیت سے اپنی فوج کو افغانستان سے نکال لے،طالبان ترجمان سہیل شاہین نے دوحا میںکہا کہ ترکی اسلامی ملک ہے اور امید ہے کہ افغانستان میں اسلامی حکومت بن جانے کے بعد اس سے اچھے تعلقات استوار ہوجائیں، واضح رہے کہ ترکی نے غیر ملکی فوجوں کے انخلا کے بعد کابل ائیرپورٹ کی سیکورٹی سنبھالنے اور اسے چلانے کی پیشکش کی تھی تاہم طالبان نے ترکی کی اس پیشکش کو مسترد کردیا اور کہا کہ ترک فوجیں بھی امریکا اور دیگر غیر ملکی فوجوں کے ساتھ افغانستان سے نکل جائیں۔