روڈ سیفٹی ٹریننگ انسٹیٹیوٹ چکری کا افتتاح

June 12, 2021

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار)انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹرسید کلیم امام نے روڈ سیفٹی ٹریننگ انسٹیٹیوٹ چکری کا افتتاح کر دیا ۔اس موقع پر خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ یہ انسٹیٹیوٹ عوام میں روڈ سیفٹی کا شعور بیدار کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا اور اس سے پسماندہ علاقے کی عوام کو محفوظ ڈرائیونگ سیکھنے میں مدد ملے گی ۔انہوں نے سیکٹر ایم ٹو نارتھ کے افسران و ملازمین کے لئے منعقدہ اجلاس سے بھی خطاب کیا ۔تقریب کے اختتام پر انسپکٹر جنرل نے افسران و ملازمین کے مسائل سنے اور موقع پر ان کے حل کے لئے احکامات جاری کئے ۔