اسلام آباد کی سٹریٹ سو ڈیم لا ئٹس ایل ای ڈی پر منتقل کر نیکا فیصلہ

June 12, 2021

اسلام آباد( نیوز رپورٹر) کیپٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے وفاقی دارالحکومت کی تمام سٹریٹ لائٹس کو سو ڈیم لا ئٹس سے جدید ایل ای ڈی لا ئٹس پر منتقل کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان ہدایات کی روشنی میں شعبہ ای اینڈ ایم نے فوری طور پر کام شروع کر دیا ہےشہر اقتدار میں 42000 سوڈیم سٹریٹ لائٹس کو جدید ایل ای ڈی پر منتقل کیا جا ئے گا، اس اقدام سے نہ صرف توانائی کے استعمال بلکہ ماہانہ بجلی کی مد میں 40 ملین روپے سے زائد کی بچت بھی ہو گی۔قبل ازیں شعبہ ای اینڈ ایم نے اسلام آباد کی تمام بڑی شاہراہوں، گلیوں، گرین بیلٹس، پارکس میں 85 فیصد سے زائد سٹریٹ لائیٹس کو بحال کر دیا ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد کی ہدایت پر برسات سے پہلے کھلی اور ننگی بجلی کی تاروں اور اس طرح کے دیگر نقائص کو دور کرنے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں تاکہ عوام کو کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچایا جا سکے۔