آئی جی اسلام آباد کی شہید ہیڈ کانسٹیبل کے اہل خانہ سے ملاقات

June 12, 2021

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آبادقاضی جمیل الرحمان نے شہیدہیڈ کانسٹیبل سید بشیر شاہ کی رہائش گاہ نور پور شاہاں بری امام میں ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے شہید کے بچوں کو پیار کرتے ہوئے کہا کہ شہید کے اہل خانہ اب ہماری ذمہ داری ہے ان کی ہر ضرورت کا خیال رکھا جائیگا، محکمہ پولیس کی طرف سے شہید کے اہل خانہ کو60 سال کی عمرتک تمام مراعات اوروزیر اعظم کا منظور کردہ ریلیف پیکیج بھی دیا جائے گا۔ شہید ہیڈ کانسٹیبل سید بشیر اور شہید ہیڈ کانسٹیبل اشیاق رانجھا کوتھانہ شمس کالونی کے علاقہ سی ٹی ٹی آئی کالج کے قریب فرائض منصبی کی ادائیگی کے دوران ملزمان نے فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔