بجٹ میں عام آدمی اور غریب کیلئے مشکلات کے سوا کچھ نہیں ، ذکر اللہ مجاہد

June 12, 2021

لاہور(نمائندہ خصوصی) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ سودی نظام معیشت اور آئی ایم ایف کی پالیسیوں نے قوم کا خون نچوڑ لیا ہے۔ 8ہزار ارب روپے کے وفاقی بجٹ میں عام آدمی اور غریب کیلئے مشکلات کے سوا کچھ نہیں ہے۔ بجٹ میں ملکی و غیر ملکی قرضوں پر سود کی ادائیگی پر 3060 ارب روپے کی خطیر رقم ملک و قوم کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی بجٹ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کیا ۔