استعماری طاقتوں کی خواہش ہے کہ مسلمانوں کو کمزور کیا جائے ، ناصر عباس جعفری

June 12, 2021

لاہور ( وقائع نگار خصوصی ) مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام انقلاب اسلامی کے بانی آیت اللہ العظمٰی امام خمینیؒ کی 32ویں برسی کی مناسبت سے” مسئلہ فلسطین اور اتحاد امت میں امام خمینیؒ کا کردار“ پر ایک ویبی نار کا انعقاد کیا گیا ۔ ویبی نار میں اظہار خیال کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ عالمی استعماری طاقتوں کی ازل سے یہ خواہش رہی ہے کہ مسلمانوں کو آپس میں دست و گریباں کر کے کمزور کیا جائے تاکہ امت مسلمہ پر استکباری قوتوں کا تسلط برقرار رہے۔