پنجاب یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن میں ’آرٹ کے ذریعے سوچنا‘ پر سیمینار

June 12, 2021

لاہور(خبر نگار)پنجاب یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن پوسٹ گرایجویٹ ریسرچ سنٹر آف کری ایٹو آرٹس کے زیر اہتمام شعبہ ڈیزائن کے اشتراک سے ’آرٹ کے ذریعے سوچنا‘ کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پرپروفیسر سلیمہ ہاشمی، پروفیسر اسرار چشتی، ڈاکٹراحمد بلال، ڈاکٹر ثمینہ نسیم، ڈاکٹر سارہ،ڈاکٹر رافیہ، ڈاکٹر نائلہ عامر، اثناء مبشرہ، شعیب محمود سمیت طلباء نے آن لائن اور فزیکلی شرکت کی۔