ٹرین حادثےکے4روزبعدبھی کراچی اورکوئٹہ سےلاہورآنیوالی متعدد ٹرینیں تاخیرکا شکار

June 12, 2021

لاہور ( جنرل رپورٹر ) کھوٹکی میں ملت ٹرین اور سید ٹرین کے درمیان حادثے کو چار روز گزرنے کے باوجود کراچی اور کوئٹہ سے لاہور آنے والی متعدد ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں ،جس کی وجہ سے شدید گرمی میں مسافروں کو مشکلات و پریشانی کا سامنا کرنا پڑا گزشتہ روز کراچی سے آنے والی خیبر میل ٹرین2 گھنٹے 45 منٹ ،گرین لائن ٹرین 2 گھنٹے تیز گام ٹرین 3 گھنٹے 10 منٹ ،علامہ اقبال ٹرین 2 گھنٹے ،عوام ٹرین 1 گھنٹہ 40 منٹ ،کراچی ٹرین 5 گھنٹے 30 منٹ ،ملت ٹرین 2 گھنٹے 45 منٹ ،جناح ٹرین 3 گھنٹےلیٹ ہوئی۔