ڈینگی ہاٹ سپاٹس والے علاقوں میں خصوصی مہم کا آغاز

June 12, 2021

لاہور ( جنر ل رپورٹر ) ڈینگی ہاٹ سپاٹس والے علاقوں میں خصوصی مہم کا آغاز کر دیا گیا ۔ اس حوالے سے سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرسارہ اسلم کا کہنا ہے کہ ڈیش بورڈ کے اعدادوشمار کو خود مانیٹر کر رہی ہوں۔ ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی کرکے ڈینگی لاروا کو تلف کیاجا رہا ہے ۔ڈینگی سے متعلقہ معلومات کیلئے شہری کسی بھی وقت 1033 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔