ویکسی نیشن سینٹر پر غیرمعیاری انتظامات،ہیلتھ چیف بہاولپور کی سرزنش

June 12, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) سیکرٹری صحت و بہبود آبادی جنوبی پنجاب محمد اجمل بھٹی نے ماڈل ٹاون ون بہاولپور میں قائم کردہ کورونا ویکسی نیشن سنٹر کا دورہ کیا۔ویکسی نیشن سنٹر پر ڈیوٹی پر تعینات ڈاکٹر حافظ محمد سلیم سے غیر تسلی بخش کارکردگی پر وضاحت طلب کرلی گئی ہے۔سیکرٹری صحت جنوبی پنجاب محمد اجمل بھٹی نے غیر معیاری انتظامات پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ بہاولپور کی بھی سرزنش کی۔محمد اجمل بھٹی نے اس موقع پر کہا کہ ضلع بھر کے تمام کارونا ویکسی نیشن سنٹرز پر مانیٹرنگ اور انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے۔تمام کورونا ویکسی نیشن سنٹرز پر لوگوں کی رہنمائی کے لیے نقشے اور ہدایت نامہ نمایاں طور پر آویزاں کئے جائیں۔ سیکرٹری صحت و بہبود آبادی جنوبی پنجاب نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ بہاولپور کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تمام کورونا ویکسی نیشن سنٹرز پر آنے والے لوگوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔جنوبی پنجاب کے لوگوں کو صحت عامہ کی سہولیات کی فراہمی میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔