وفاقی بجٹ عوام دشمن، مسترد کرتے ہیں،مسلم لیگ(ن) کا احتجاجی مظاہرہ

June 12, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) نے بجٹ کو عوام دشمن قرار دیا ہے اور بجٹ کے خلاف ڈویژنل انفارمیشن سیکرٹری سعد خورشید خان کانجو کی قیادت میں گزشتہ شب چوک ڈبل پھاٹک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ میاں سلمان قریشی،منور احسان قریشی،شیخ آصف قریشی، عمر فاروق بھٹی،چوہدری اظہر، قیوم،ملک عرفان فریدی،رانا ظہیر،وسیم میوٗ،چوہدری زاہد مسعود، شریف رحمانی اور دیگر کارکنان نے شرکت کی، اس موقع پر ڈویژن انفارمیشن سیکرٹری سعد خورشید خان کانجو نے کہاکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں صرف دس فیصد اضافہ ناقابل قبول ہے۔ ہم اس بجٹ کو مسترد کرتے ہیں مہنگائی کے اس دور میں تنخواہ میں صرف 10 فیصد اضافہ اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہے وفاقی حکومت کا بجٹ اس نے پیش کیا جو قومی اسمبلی کا ممبر ہی نہیں ہے بجٹ میں غریبوں کیلئے کونسا ریلیف،کونسا پیکج اور کونسا منصوبہ لارہے ہیں حکومت کے پچھلے آٹا،چینی،ادویات اور پٹرول چوری کے پیکج آج بھی عوام بھگت رہی ہے عوام کے ووٹ سے اقتدار میں آنے والے ہمیشہ عوامی مفاد کو ترجیح دیتے ہیں چور دروازے سے کرسی تک پہنچنے والے صرف اپنے آقاؤں کی قدم بوسی کرتے ہیں۔