لوکل گورنمنٹ سے بارشوں سےنمٹنے کی تیاریوں کی تفصیلات طلب

June 12, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ملتان ڈویژن محمد فاروق ڈوگر نے ڈویژن بھر میں محکمہ لوکل گورنمنٹ کے التواء کا شکار آڈٹ پیراز کی تفصیلات مانگ لیں ، انہوں نے یونین کونسل لیول پر فرنیچر کی تفصیلات ، مون سون بارشوں سے نمٹنے کی تیاریوں اور مشینری کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا ہے جبکہ پیدائش و اموات سمیت دیگر فیسوں میں ترمیم کے حوالے سے نادرا کو آگاہ کرنے کی بھی ہدایت کی۔