ملتان ایئر پورٹ پہنچنے والے تین مسافر ایف آئی اے کی تحویل میں

June 12, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر)پی آئی اے کی پرواز مسقط سے ملتان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچی تو فلائٹ میں سوار تین مسافر ڈی جی خان کا زاہد احمد،کمبل شادادکوٹ کاالطاف حسین اور کرم ایجنسی سے فاروق کو ایف آئی اے نے گرفتارکرلیا،ایف آئی اے کے مطابق تینوں مسافروں کا آئی بی ایم ایس میں کوئی ریکارڈ موجود نہ تھا جن کو جلاوطن کیاگیاتھا،مسافروں کو تحویل میں لیکر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔