منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کودو ماہ قید اور 9 ہزارجرمانہ

June 12, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر)سیشن جج ملتان نے منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو تمام گواہوں اور ثبوتوں کی روشنی میں جرم ثابت ہونے پر دو ماہ 10 دن قید اور 9 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنائی ہے۔ عدالت میں پولیس تھانہ کپ کے مطابق ملزم محمد عمران کے خلاف رواں سال منشیات برآمد ہونے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ عدالت نے ملزم کو قید اور جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔