امراکےاستعمال کی اشیاپرٹیکسزمیں کمی کی گئی،نویدالحق آرائیں

June 12, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق میئر ملتان نویدالحق آرائیں نے وفاقی بجٹ 2021کو مسترد کردیا ہے،انہوں نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ میں حکومت نے پٹرولیم لیوی میں کئی گنا اضافہ کردیا ہے جس سے آئندہ سال میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بجلی گیس کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں کمی کے بجائے صرف امرا کے استعمال کی اشیا کی قیمتوں پر ٹیکسز میں کمی کی گئی ہے۔