سمال انڈسٹریل سٹیٹ ایسوسی ایشن کا اجلا س، ایکشن کمیٹی کا قیام

June 12, 2021

پشاور (جنگ نیوز)سمال انڈسٹریل سٹیٹ ایسوسی ایشن کوہاٹ روڈ کی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس گزشتہ روز زیر صدارت وحید عارف اعوان ہوا جس میں سابق صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری انجینئر مقصود انور نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں داؤد سنز آرمری کی جانب سے سیٹھ حکیم الدین کے برخودار انجینئر علی داؤد کو ممبر کی حیثیت سے شرکت پر خوش آمدید کہاگیا۔ اجلاس میں سینئر نائب صدر انجینئر محمد سہیل، نائب صدور اورنگزیب مہمند، طور خان، علی داؤد، سینئر ممبر حبیب اللہ ، جنرل سیکرٹری منصور احمد، جوائنٹ سیکرٹری محمد سعید، فنانس سیکرٹری اشتیاق احمد، پریس سیکرٹری شکیل احمد اور ایگزیکٹو ممبر اورنگزیب خان نے شرکت کی۔ اجلاس میں مختلف اہم امور زیر بحث آئے جس کے نتیجے میں ایکشن کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیاجس کے چیئرمین اورنگزیب مہمند جبکہ حاجی طور خان، علی داؤد، اشتیاق احمد خان،شکیل احمد اور عدنان کرامت ان کے معاون ہوں گے۔ اجلاس کے اختتام پر وحید عارف اعوان نے ممبران کے ہمراہ ایم ایس آئی ڈی بی غضنفر علی سے ملاقات کی جہاں پر مختلف امور پر سیر حاصل گفتگو ہوئی جس میں نئی اسٹیٹ، بجلی اور نئے فیڈر پر کام کے مسائل سر فہرست رہے جن پر ایم ڈی نے موقع پر احکامات جاری کرتے ہوئے مسائل جلد حل کرنے کی مکمل یقین دہانی کرائی۔