ڈی جے بٹ کی والدہ انتقال کرگئیں

June 12, 2021

سیاسی دھرنوں اور جلسوں میں پارٹی نغموں سے شرکا کا جوش جگانے والے آصف بٹ المعروف ڈی جے بٹ کی والدہ کا گزشتہ روز انتقال ہوگیا۔

ڈی جے بٹ کی والدہ کو گلبرگ کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔

مرحومہ کی نمازجنازہ آج صبح دس بجے گلبرگ میں ادا کی گئی۔