کیٹ مڈلٹن امریکی خاتونِ اول کی میزبانی کرنے پر خوش

June 12, 2021

ڈچز آف کیمبرج کیٹ مڈلٹن امریکی خاتونِ اول جِل بائیڈن کی میزبانی کے فرائض انجام دے کر اور برطانوی اور امریکی مبصرین سے ملاقات کرکے بے حد خوشی ہوئیں ۔

کیٹ مڈلٹن نےجِل بائیڈن کے ہمراہ ایک اسکول کا دورہ کیا اور بچپن کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔

ڈیوک اور ڈچز آف کیمبرج کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جِل بائیڈن کے ہمراہ اسکول کے دورے سے چند تصاویر شیئر کی گئی ہیں ۔


انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں بتایا گیا ہے کہ ’ڈاکٹر جل بائیڈن اور برطانیہ و امریکہ کے ماہرین کی بچپن کی اہمیت اور اس کی بہتری کیلئے اقدامات پر گفتگو کرنے کی میزبانی کرنا بہت اچھا تھا۔‘

واضح رہے کہ جی سیون سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا کے صدر جوبائیڈن اور ان کی اہلیہ جِل بائیڈن برطانیہ میں موجود ہیں، بطور صدر یہ ان کا پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔