برطانیہ: کورونا پابندیوں میں خاتمے میں ایک ماہ کی تاخیر کا امکان

June 12, 2021

برطانیہ میں کورونا کے سبب عائد پابندیوں کے مکمل خاتمے میں 19 جولائی تک تاخیر کا امکان ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں کورونا وائرس کے ڈیلٹاویری انٹ کے سبب کیسزمیں اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے کورونا پابندیوں میں خاتمے میں ایک ماہ کی تاخیر ہوسکتی ہے۔

خبر ایجنسی نے بتایا کہ برطانیہ میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے 8 ہزار 125 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیراعظم کی جانب سے کورونا وائرس کے سبب عائد پابندیوں کے خاتمے کا اعلان پیر کو متوقع ہے۔