فیملی عدالت کا کیس دوسرے ضلع میں منتقلی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع لازمی قرار

June 12, 2021

لاہور ہائیکورٹ نے فیملی عدالتوں میں اجرا کے کیسز ازخود دوسرے اضلاع منتقلی کی روایت کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

فیملی عدالت کا کیس دوسرے ضلع میں منتقلی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

فیملی عدالتوں کے ججز کو اجراء کیسز دوسرے ضلع منتقل کرنے کا اختیار نہیں، لاہور ہائیکورٹ نے ریحان ارشد اور صبا کے کیسز کی منتقلی پر فیصلہ جاری کیا۔

ہائیکورٹ نے فیصلہ پنجاب کے تمام سیشن ججوں اور سول ججوں کو بھی بھجوانے کاحکم دیتے ہوئے فیصلہ کیا کہ لاہور ہائیکورٹ ہی کیسز دوسرے ضلع میں منتقل کرنے کی مجاز ہے۔