رواں برس کتنے لوگ حج کرسکیں گے؟

June 12, 2021

سعودی عرب کی وزارت حج نے رواں سال حجاج کرام کی تعداد کا اعلان کردیا، رواں برس 60ہزار افراد فریضہ حج ادا کرسکیں گے ۔

سعودی عرب کی وزارت حج نے رواں سال حج پالیسی کا اعلان کردیا، اس برس بھی محدود عازمین ہی حج کرسکیں گے، رواں سال کورونا کے سبب 60ہزار افراد فریضہ حج ادا کرسکیں گے۔

وزارت حج نے اعلان کیا کہ رواں سال کورونا کی وجہ سےصرف سعودی عرب میں مقیم افراد ہی حج ادا کر سکیں گے۔

سعودی وزارت حج کے مطابق عاز مین حج کو لاعلاج مرض نہیں ہوناچاہئے، عازمین حج کا صحت مند ہونا ضروری ہے۔

حج ادائیگی کیلئے کورونا ویکسی نیشن لازمی شرط ہوگی، 18سے65سال کی عمر کے افراد کی فریضہ حج ادا کرسکیں گے۔

وزارتِ حج کے مطابق صحت و سلامتی کی خاطر حالات کو مد نظر رکھ کر فیصلہ کیا گیا، حج درخواستیں جمع کرانے کیلئے الیکٹرانک طریقہ چند روز میں جاری ہوگا۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس بھی عالمگیر وبا کورونا کے باعث سعودی حکومت کی جانب سے محدود حج کا اعلان کرتے ہوئے صرف سعودی عرب میں موجود ملکی اور غیر ملکی افراد کو حج کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔