اپوزیشن نے ابتک بجٹ پڑھنے کی زحمت نہیں کی: فواد چوہدری

June 12, 2021

وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے اب تک بجٹ پڑھنے کی زحمت بھی نہیں کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے جاری کیئے گئے ایک بیان میں یہ بات کہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ کو ہر طبقہ فکر کے لوگوں نے سراہا ہے، اس سے اس بجٹ کی اہمیت بڑھ جاتی ہے، اپوزیشن کا رویہ حسبِ معمول غیر ذمے دارانہ رہا۔

فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایسی غیر سنجیدہ اپوزیشن سے عوام کیا توقع کر سکتے ہیں، اگلے 7 سال بھی یہ لوگ ایسے ہی بینر اٹھا کر کونے میں کھڑے ملیں گے۔